اقراء ای لرننگ اکیڈمی کی جانب سے قرآن کوئز پروگرام لیول 3 کا انعقاد کیا جارہا ہے

0
Post Ad

بیدر : اقراء ای لرننگ اکیڈمی کی جانب سے رمضان کوئز پروگرام سیزن 7 کے کامیاب انعقاد کے بعد قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قرآن کوئز پروگرام لیول 3 کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان شاءاللہ قرآن کوئز پروگرام لیول 3 میں سورہ المائدہ اور سورہ الانعام پر ہوگا۔ ان دونوں سورتوں کو معنی و تفسیر کے ساتھ پڑھنے اور ان میں موجود احکامات کو جاننے کا موقع ملے گا۔ روز مرہ زندگی کو اسلامی آداب کے مطابق گذارنے میں مددگار قرآن و حدیث کی روشنی میں روزانہ ٹاسک بھی دئے جائینگے۔ اس کے علاوہ تجوید سیکھنے میں مدد گار ویڈیو سیریز اور قرآن کو آسان طریقہ سے سمجھنے کے لیے ویڈیو سیریز بھی رہیگی۔ قرآن کوئز پروگرام لیول 3 کا آغاز ان شاءاللہ 11 جون سے ہوگا، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جون 2021 مقرر ہے ۔ رجسٹریشن کرنے اور کوئز پروگرام سے متعلق تمام تر تفصیلات جاننے کے لیے اکیڈمی کے آفیشل بلاگ
https://learnwithiqra.blogspot.com
وزٹ کریں یا فون نمبر
+919035551913 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے قرآن کوئز پروگرام لیول 3 کے پریکٹس سیشن کا آغاز 31 مئی سے ہوچکا ہے۔ پریکٹس سیشن میں قرآن کوئز پروگرام لیول 1 اور 2 میں مکمل ہوئے سورہ الفاتحہ، سورہ البقرہ، سورہ آل عمران اور سورہ النساء کا اعادہ کرایا جارہا ہے ۔ سبھی ایکٹیو امیدواروں کو ڈیجیٹل اسکور کارڈ اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائیگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!