نامعلوم شخص کی نعش: ورثاء کا پتہ لگانے کی درخواست

0
Post Ad

بیدر۔ 15 /مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ریلوے پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے بیدر ریلوے اسٹیشن میں پی ایف نمبر 03 لوپ ٹرین کی پٹری پر 2/اپریل 2022کو تقریباً 40 سال کی عمر کے نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی تھی اور ابھی تک متوفی کے ورثاء کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔بیدر ریلوے تھانے کے پولیس سب انسپکٹر نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بیدر D.Y.S.S. کے میمو کے مطابق بیدر ریلوے پولیس اسٹیشن میں UDR نمبر10/2022 دفعہ 174 سی آرپی سی کے تحت کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، متوفی کا قد تقریباً 5 فٹ 5 انچ، دبلا پتلا، رنگ سرخ، سیدھاچہرہ، نیلے رنگ کی پرانی فل شرٹ اور ہلکے سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنا ہوا ہے۔اگر اس متوفی کے کوئی ورثاء ہیں تو ان سے گزارش ہے کہ وہ سب انسپکٹر آف پولیس، بیدر ریلوے اسٹیشن پولیس اسٹیشن کے فون نمبر08482-226389 اور، موبائل نمبر: 9480802133، 7483095508، 7019384645 پر رابطہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!