منگلگی میں طلبہ کو نقد انعام اور ٹرافی پیش

0
Post Ad

بیدر۔ 11/جنوری (راست)چٹگوپہ تعلقہ کے منگلگی دیہات میں درگاہ حضرت حمیداللہ شاہ قادری ؒ کے 28 ویں عرس مبارک کے موقع پر حافظ محمد عامر پٹیل منگلگی کی زیرنگرانی”قادری انعامی مقابلہ“ منعقد کیا گیا تھا بتاریخ 2/جنوری کو یہ مقابلا رکھا گیا تھا جس میں۔حمد۔نعت۔منقبت۔اور نظم کے مقابلے رکھے گئے تھے۔ جس میں 176 طلبہ نے حصہ لیا جس میں گورنمنٹ اور خانگی اسکول کے طلبہ نے حصہ لیا۔ کل بروز منگل 10/جنوری کو انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔اس مقابلے میں جویریہ ارجمند بیدر نے پہلا انعام 7786 روپئے نقد مع ٹرافی حاصل کیا۔دوسرا انعام محمد عارف ہلی کھڑ (بی)5786 روپئے نقد اور ٹرافی حاصل کی۔ محمد احمد رازا نے تیسرا انعام 2786 روپئے اور ٹرافی حاصل کی۔اس کے علاوہ 50 طلبہ کو سر ٹیفکیٹ اور میڈل دیا گیا۔اس مقابلے میں بیدر۔بسواکلیان۔ہمناباد۔چٹگوپہ۔
بگدل۔ہلیکھیڑ بی۔ہڑگی۔تالماڑگی۔ راجیشور۔منااکھیلی۔منگلگی اسکول کے طلبہ نے حصہ لیا۔مہمانان خصوصی میں حضرت علامہ مولانا محمد خلیل خرادی اظہری صاحب، حضرت علامہ مولانا سید ساجد پاشاہ قادری، حضرت علامہ مولانا محمد انور مصباحی صاحب، حضرت علامہ مولانا حافظ عبداللہ عطاری، جناب محمد نسیم الدین این پٹیل سابق صدر ضلع پنچایت بیدر،جناب محمد نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباداور دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!