”بیدراُتسو“کوکامیاب بنانے والے تمام افرادکا ضلع انتظامیہ شکریہ اداکرتاہے

0
Post Ad

بیدر۔ 11 /جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری)ضلع انتظامیہ بیدرکی جانب سے بیدر اتسو-2023 کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے پر بیدر ضلع کے عوامی نمائندوں، عطیہ دہندگان، فنکاروں، میڈیا کے نمائندوں اور تمام عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ اُتسو میں 3 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع تھی، فیسٹیول میں 10 لاکھ لوگوں نے شرکت کی، اور 3 لاکھ لوگوں نے آن لائن دیکھا۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اس اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود لوگوں اور اتسو کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ تمام عوام کا شکریہ جنہوں نے پولیس سے بھی تعاون کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میں بیدر ضلع کے تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اُتسوکی بے مثال کامیابی میں تعاون کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!