بسوا کلیان میں پہلی بار ڈیجیٹل بورڈ اور تھری ڈی انیمیشن کے ذریعے ویویکانند پی یو کالج میں سائنس کی تعلیم

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار) طلباء و طالبات کی ذہانت و قابلیت کو پروان چڑھانے کے لئے اور سائنس کے مضامین کو آسان انداز میں سمجھانے کے لیے پی یو سائنس کی تعلیم کا ڈیجیٹل بورڈ اور تھری ڈی انیمیشن کے ذریعے ویویکانند پی یو سائنس کالج بسوا کلیان میں آغاز ہوا ہے۔ بسوا کلیان میں سائنس کے طالب علم کو نیٹ اور کےسیٹ میں ٹاپ کرانے اور اسٹیٹ رینک تک کے مقام دلانے کا عزم لیکر بسوا کلیان میں شروع کیا گیا ہے ۔نور سر نے اپنے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے باتیں کہی نور سر نے کہا کہ بسوا کلیان میں ہم سائنس کالج کے طلبہ کو گذشتہ کئی سالوں سے آندھرا پردیش کے قابل اور تجربہ کار لیکچرر سے تعلیم دلاتے آرہے ہیں اور اسکے شاندار نتائج بھی عوام دیکھ رہی ہے میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج میں کئی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اسی طرح اس سال بھی نور سر کی نگرانی میں ویویکانند سائنس کالج بسوا کلیان میں مشہور و معروف لیکچرار،شری سدننّا ماڈپلّے کیمیسٹری لیکچرر ،اور آندھرا پردیش کے لیکچرر طلبہ و طالبات کو پڑھائی کرینگے۔ ایڈمنسٹریٹر نور سر نے سرپرست و والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے شاندار مستقبل کے لیے جو طلبہ و طالبات نیٹ NEET اور کےسیٹK-SETرینک کرنا چاہتے ہیں،ویویکانند پی یو سائنس کالج بسوا کلیان میں داخلہ دلوائیں جو شہر کے مین شاہراہ،گنگا مدینہ کالونی، بسوا کلیان میں واقع ہے رابطہ کے لئے نور سر 7259250500 سے کیجئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!