عزیز اللّٰہ سرمست کو صدر پرسنل لا بورڈ کے ہاتھوں تہنیت

0
Post Ad

گلبرگہ : سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مدیر بہمنی نیوز گلبرگہ کی 45 سالہ صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے دو اہم جلسوں میں ممتاز عالم دین فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی اور سپاس ناموں سے نوازا گیا کل رات 9 بجے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن اشرف نگر زینت کالونی آزاد پور روڈ گلبرگہ میں منعقدہ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات میں مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کرناٹک زون 1 نے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ اور منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کیلئے عزیز اللّٰہ سرمست کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کے ہاتھوں سپاسنامہ اور تہنیت کی پیشکشی کے ذریعہ عزیز اللّٰہ سرمست کی عزت افزائی کی اس موقع پر حضرت سید شاہ محمد ہدایت اللّٰہ صاحب قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال و بانی محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا مولانا محفوظ الرحمن رشیدی امبرانوی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کے علاوہ علما ائمہ دانشوران وکلا انجنئیرس ڈاکٹرس ادبا و شعرا اور عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی آج 11 بجے دن مغل گارڈن فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ رحمتہ اللعالمین و استقبال رمضان تقسیم انعامات 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات میں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک نے عزیز اللّٰہ سرمست کی طویل صحافتی خدمات کے اعتراف میں حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہاتھوں ان کی تہنیت کروائی اور سپاسنامہ پیش کیا گیا اس موقع پر سجادگان مشائخین علما و دانشوران معززین اور طلبا و طالبات اولیائے طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی عزیز اللّٰہ سرمست نے مولانا نذیر احمد رشادی اور ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہاتھوں دو جلسوں میں انہیں تہنیت کی پیشکشی کو وہ اپنے لئے بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!