بسوا کلیان کریسنٹ پی یو کالج کے سال دوم کے شاندار نتائج

0
Post Ad

بسواکلیان :(محمد نعیم الدین) پرنسپال کریسنٹ پی یو کالج آف سائنس کی اطلاع کے مطابق پی یو سی سال دوم 2022 کے شاندار نتائج برآمد ہوئے۔ زینب خانم بنت ماجد خان نے 600 میں سے 579نشانات حاصل کرتے ہوئے 96.5 فیصد سے کالج میں اول مقام حاصل کیا۔ طالب علم محمد تفہیم الدین ولد غوث الدین انجینئر نے 94 فیصد سے دوسرا مقام حاصل کیا۔ جبکہ دو طالبات اقصی مہوین بنت منیر پاشاہ اور سمیہ سمرین بنت جیلانی نے 92.5 فیصد نشانات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ شفاء انجم 91.17 فیصد، ارم تسکین 90.67فیصد، توفیق کاریگر 90.17فیصد، عبید الرحمن 90.17فیصد، مہوین جویریہ 90فیصد، زویا آمینہ 90فیصد، شیوانی بنت بالاجی 90 فیصد کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی۔ کریسنٹ کالج کے نتائج امسال بھی گذشتہ سالوں کی طرح بہترین رہے۔ 26 طلبہ نے ڈسٹنگشن، 83 فرسٹ کلاس اور 22 طلبہ سیکنڈ کلاس رہے۔ 6 طلبہ نے ریاضی میں 100 میں سے 100 نمبرات حاصل کئے۔ ایک طالب علم نے فزکس اور کیمسٹری میں 100 اور بیالوجی میں 98 نمبرات حاصل کئے۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ منہاج الدین بھولے، شیخ ذبیح، اسماعیل خان، احتشام اختر، عبد الرسول، عبد القدوس ، شیخ مزمل نےتمام طلبہ اور لکچررس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اور سی ای ٹی اور نیٹ کے بہتر نتائج کی اُمید ظاہر کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!