بسوا کلیان میں ذکری پی یو آرٹس کالج براۓ اناث میں سال دوم کے شاندار نتائج

0
Post Ad

بسواکلیان : (محمد نعیم الدین) ذکریٰ پی یو آرٹس کالج برائے اناث کے پی یو سی سال دوم 2022 کے بہترین نتائج سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق امسال کالج ہذا کا پہلا بیاچ تھا 2022 سال میں 10 طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں8   طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ ایک طالبہ کسی وجہ سے امتحان میں شرکت نہیں کرپائیں۔ سید سمیہ بیگم بنت سید غوث نے 82.33 فیصد نشانات کے ساتھ کالج ہذا میں اول مقام حاصل کیا ۔ اسی طرح عمرا یاسمین نے 73.83 فیصد اور مسکان نے 68.16 فیصد نشانات کے ساتھ دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ ہسٹری کے پرچہ میں سیدہ سمیہ نے 100 میں سے 99 نمبرات حاصل کئے جبکہ ایکنامکس کے پرچہ میں عمرایاسمین نے 100 میں 98 نمبرات حاصل کئے۔ واضح رہے ذکریٰ پی یوکالج خالص لڑکیوں کےلئے شہر کے بیچوبیچ ایک کشادہ عمارت میں بہترین کالج ثابت ہورہا ہے ۔ جہاں پر ماہر اور تجربہ کار لکچررز اپنی خدمات انجام دے رہے محمّد نعیم الدین, ایڈمنسٹریٹر  نے کہا ہے کہ

طالبات کی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ   نے طالبات اور لکچررز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر مستقبل کےلئے دعائیں دی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!