دانش پبلک اسکول ملتانی کالونی بیدر میں یوم جمہوریہ تقریب کاانعقاد

0
Post Ad

بیدر۔ 26/جنوری(پریس نوٹ) دانش پبلک اسکول، موقوعہ ملتانی کالونی بیدر میں 75ویں یوم جمہوریہ کاکامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے صبح کی اولین ساعتوں میں پرچم کشائی عمل میں آ ئی۔ ادارہ کے صدر تاج الدین بابوتمبولی، شیخ علیم الدین الفا، صدرمعلم معین الدین شاکر اور منیاربرادری کے نوجوانان اوردیگرشامل رہے۔پرچم کشائی کے فوری بعد تقریب کاانعقادعمل میں آیا جہاں طلبہ وطالبات نے اپنی اپنی تقاریر انگریزی اور اردو میں پیش کیں۔ اور انہیں تمغہ جات سے نوازاگیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی بیرسٹرسید طلحہ ہاشمی نے اپنی تقریر میں دستور ہند کی اہمیت کو واضح کیا اور بچوں کوبچوں ہی کی زبان میں سمجھانے کی کوشش کی۔ انھوں نے اپنے والد مرحوم ایم ایل اے سید ذوالفقارہاشمی اور ان کے کام کاذکر کیا۔ ابتداء میں جناب تاج الدین بابوتمبولی نے خطاب کیا اور یوم جمہوریہ کی اہمیت کو واضح کیا۔ مہمانان میں شیخ علیم الدین الفا، صحافی اور شاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری، جناب محمد شرف الدین منیار،جناب محمد انجم پاشاہ، جناب محمد مسکین، اور دیگرشامل تھے۔ تمام کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ ان کااستقبال اسکول انتظامیہ نے کیا۔ حافظ ذوہان شیخ تمبولی نے انتظامی امورکی نگرانی کی۔ ٹیچرس تسلیم بیگم، روحینہ ناز، گلناز صبا، نیہاں، شافعہ میڈم، اور معلم انورشیخ موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!