جماعت اسلامی ہند،ہمنا آباد کی طرف سے ہمنا آباد کےجیل اور دیہاتوں میں دعوت افطار پروگرام

0
Post Ad

ہمنا آباد: 12 رمضان المبارک کو جماعت اسلامی ہند ہمناباد کی جانب سے جیل میں افطار پارٹی کے ذریعے کامیاب دعوتی پروگرام ہوا ،80 قیدیوں اور جیل اسٹاف کے درمیان امیر مقامی محمد افتخار احمد صاحب جناب شیخ ذاکر حسین صاحب اور حافظ سیدکلیم اللہ نے رمضان المبارک وروزہ کو اہمیت پر خطاب فرمایا اور اسلامی تعلیمات میں ہمدردی ، محبّت، انسانی حقوق کے ساتھ خدمت خلق کے کاموں کو بتایا۔ہمنا آباد کے دیہاتوں چندن ہلی اور بین چینچولی میں بھی دعوت افطار کے پروگرام منعقد ہوئے اس موقع پر مرزا طیب بیگ، ارشدمحی الدین،عبد الکریم ،شعیب اور دیگر نوجوانوں نے پروگرام کے انعقاد میں بھرپور حصہ لیا اور تعاون بھی پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!