گاندھی بھون وجئےپور میں عالمی یومِ آب منایا گیا

0
Post Ad

وجئے پور :گاندھی بھون وجئےپور میں عالمی یومِ آب منایا گیا اس جلسہ کا افتتاح جسٹس وشواناتھ کے ہاتھوں ہوا جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانی کی اہمیت ہماری زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہے اور تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے پانی کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا. اس کے علاوہ دو مہمان پیٹر الیگزینڈر اور ایڈوکیٹ بھنگی ناتھ نے پانی کے متعلق اپنے اپنے تاثرات پیش کئے اس جلسہ کے صدر جناب ریاض فاروقی ماہر تعلیم و سماجی کارکن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ڈون ندی کی تجدید و صفائی و سروے قحط زدہ ضلع کے پانی کی فراہم میں بہت اہم ثابت ہو گی. وجئےپور ضلع کی پانچ ندیوں میں ڈون ہی ایک قدرتی تحفہ ہے .یہاں کے پانی میں ریت پائے جانے کی وجہ سے جگہ جگہ اس کا بہاؤ رک جاتا ہے اور زیادہ بارش کے سبب اس کے اطراف کے گاؤں سیلاب زدہ ہو جاتے ہیں اور گاؤں کے لوگ و کسان اس صورت حال سےہر سال دو چار ہوتےرہتے ہیں. اس کے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ سے پانی میں نمک کی مقدار بڑھتی ہے اور کسان اس سے آبپاشی کے لیے موزوں نہیں سمجھتے اگر اس کے بہاؤ کو آسان کیا جائے تو سود مند ہوگا ریاستی و مرکزی حکومت منظم طور پر اس ڈون پروجیکٹ پر کام ہو تو یہ ضلع وجئےپور کے لیے ایک اہم قدم ہوگا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!