انجنی کمار گویل کی زیرصدارت ادارہ ء ادب اسلامی کے طرحی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

بیدر۔ 20/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) ادارہء ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار19/ فروری رات ساڑھے آٹھ بجے اسلامک سنٹر چھتہ بازار حیدرآباد پر زیر صدارت ممتاز شاعر جناب انجنی کمار گویل منعقد ہوا۔ ابتدا میں ظفر فاروقی کی قرآن مجید کی تلاوت وترجمانی کے بعد غزل کے دور میں صدر مشاعرہ کے علاوہ جناب سردار سلیم،جناب طاہر گلشن آبادی، جناب علی بابا درپن، جناب ارشد شرفی، جناب کلیم شیخ نور الدین، جناب امیر نوید جعفری، جناب حامد رضوی، جناب شکیل حیدر، جناب محبوب خان اصغر، جناب زاہد ہریانوی، جناب خادم رسول عینی، جناب سراج یعقوبی، جناب یم یم عارف، جناب ظفر فاروقی اور جناب معراج الدین صدیقی نے طرحی سنجیدہ کلام سنا کر خوب داد پائی۔ درمیان میں طنز و مزاح کے ممتاز شاعر جناب وحید پاشاہ قادری اور لطیف الدین لطیف نے اپنے مزاحیہ کلام سے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔ آخر میں ناظم مشاعرہ ظفر فاروقی کے شکریہ پر یہ خوشگوار محفل اختتام کو پہنچی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!