اگر ہم جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں تو کھیل کود میں حصہ لیں۔ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی

0
Post Ad

بیدر۔ 19 /نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری)ڈپٹی کمشنر گووندریڈی نے کہا کہ اگر ہم جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی زندگی میں کھیل کود کو اپنانا چاہیے۔وہ ہفتہ کو محکمہ پولیس بیدر کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس پریڈ گراؤنڈ بیدر میں منعقدہ سالانہ گیمز-2022 کے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔انھوں نے مزید کہاکہ مجھے سالانہ سپورٹس ایونٹ 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، یہ خوشی کی بات ہے کہ محکمہ پولیس ہر سال اس کا انعقاد کر رہا ہے کیونکہ کھیلوں سے پولیس کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہونے میں مدد ملتی ہے، کھیل ہر کسی کی زندگی کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔اس پروگرام کو اپنے تمام کھیلوں کودلچسپی لے کر کامیاب بنایا جائے اور پولیس اہلکار اپنی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کے لیے رول ماڈل بنیں اور اس کھیل کے جیتنے والے ریاستی سطح کے کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے والوں کے لیے ایک بار پھر میری نیک خواہشات ہیں۔ جنہوں نے پہلا انعام، دوسرا انعام اور تیسرا انعام جیتا ہے ان سے میں خوش ہوں۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیکا کشور بابو نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہاکہ بیدر ڈسٹرکٹ پولیس کا سالانہ اسپورٹس فیسٹیول-2022 ضلع میں 19 سے 23 نومبر تک منعقد کیا گیا ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا، جیتنے والوں کو ریاستی سطح پر بھیجا جائے گا۔ تمام کھلاڑیوں کے لیے انھوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ پروگرام سے قبل پریڈ کے بعد مہمانوں نے کھیلوں کی مشعل کا آغاز کیا اور کھلاڑیوں کو حلف دلانے کے بعد شاٹ پٹ اور رننگ جیسے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلونت، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھناور، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس کے ایم ستیش، ڈسٹرکٹ فائر بریگیڈ آفیسرز ایم ڈی مز مل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شیخ سیف الدین اور محکمہ پولیس کے افسران، عملہ اور مختلف علاقوں سے آنے والے کھلاڑی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!