ضلع بیدر کے دو طلباء نے HICC حیدرآباد کے GeoSmart India 2022 میں اپنا تحقیقی کام پیش کیا، جس کو سراہا گیا

0
Post Ad

بیدر۔ 19/نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری) محمد عبدالقدوس (22) اور مرکھیلکر سبیل (22) سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے لنگراج اپاانجینئرنگ کالج بیدر کے آخری سال کے طلباء نے جیو سمارٹ انڈیا 2022 میں اپنا تحقیقی کام پیش کیا تھا جو دراصل 15-17 نومبر کو HICC حیدرآباد میں منعقدہ 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس تھی۔ جس کوISRS حیدرآبادچیپٹر، ISG اور NRSC-ISRO حیدرآبادنے منعقد کیاتھا۔ دونوں طلبہ نے یہ تحقیقی کام بیدر تعلقہ کے لیے کیا تھا، جہاں انہوں نے ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجز اور اوپن سورس GIS سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے سطح بارش کے بہاؤ کا حساب لگایا تھا۔ تحقیقی کام میں انہوں نے CN طریقہ استعمال کرتے ہوئے 10 سال کے درمیان بارش کے پانی کے مجموعی نقصان کا حساب لگایا۔یہ تحقیق بیدر میپرز اینڈ کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے سید جعفر پرویز (بانی اور ڈائریکٹر) کی رہنمائی میں کی گئی تھی جو بیدر ضلع کی ایک اسٹارٹ اپ میپنگ پر مبنی کمپنی ہے۔ NRSC-ISRO، ISRS، SOI اور ہال میں موجود مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے مختلف سائنسدانوں نے طلبہ کے آؤٹ پٹ ڈیٹا کی تعریف کی۔زائد تفصیلات کے لئے 9902767083 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!