ڈیجیٹل کھاتا 8دن میں مل جائے گا:شیوراج راٹھوڑ کمشنربلدیہ بیدر نے دِیا تیقن

0
Post Ad

بیدر۔ 27/فروری (راست) بیدر بلدیہ کے کمشنر شیوراج راٹھوڑ نے اہلیان بیدر کوایک انٹرویومیں اس بات کاتیقن دیاکہ میں کوشش کررہاہوں کہ ڈیجیٹل کھاتے کے سلسلے میں ہونے والی تاخیر کی شکایت کو دور کرلیاجائے۔ عنقریب 8دن کے اندرون ڈیجیٹل کھاتاکی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں کمشنر بلدیہ نے کہاکہ خندقیں صاف کی جارہی ہیں۔ جس کے بعد یقین ہے کہ بارش کا پانی نالیوں میں اور سڑکوں پر نہیں رکے گا۔ موصوف نے اسپتال اور ہوٹل والوں کو انتباہ دیاکہ انہیں پارکنگ بتانی پڑے گی جس کے لئے نوٹس بھی جاری کی جارہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بیدر شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کی بدولت شہر کی خوبصورتی میں جلد ہی نکھارلایاجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!