ڈاکٹرچندرکانت گدگے کو ریاستی سطح کے بہترین فزیشن ایوارڈ سے نوازا گیا

0
Post Ad

بیدر۔ یکم جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) جمعہ کو بنگلور کے آئی ایم اے ہال میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ”ڈاکٹر س ڈے“ تقریب میں بیدر کے ڈاکٹرچندرکانت گدگے کو ریاستی سطح کے بہترین معالج کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کی میزبانی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کی۔ اورڈاکٹر چندرکانت گدگے کو مبارکباد پیش کی گئی۔بسواکلیان تعلقہ کے کٹہ گاؤں میں ایک کسان خاندان رتنما کلپا کے بڑے فرزند کے بطور 20اکٹو بر 1949کو پید اہوئے۔ انھوں نے بسواکلیان میں دسویں جماعت مکمل کی۔ کلبرگی میں پی یوسی میں اچھے نشانات حاصل کرنے کے بعد بیلاری میڈیکل کالج سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ بعدازاں ہبلی سے جنرل میڈیسن میں ایم ڈی کیا۔ اور بیدر ضلع اسپتال میں خدمات انجام دینا شروع کیں۔ سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک کوآپریٹو اسپتال شروع کیا۔اور آج پینسٹھ بستروں پر مشتمل گدگے ملٹی اسپیشلٹی اور سپر اسپیشلٹی اسپتال دراصل جدید ترین علاج کا بید رمیں مرکز ہے۔ وہ ہر سال تین دن کا مفت جراحی کیمپ بھی لگاکر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ 15-20سال سے کام کررہاعملہ ان کے نئے اسپتال میں اپنی خدمت دے رہاہے۔ 25سالہ خدمات انجام دینے والے ماہر عنایت علی کے فرزند امان اللہ صدیقی اسی اسپتال میں اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!