مسل Mania انڈیا 2022ٹائٹل میراشعر قریشی نے جیت لیا،ڈاکٹر ثناء اللہ شریف اور دیگر نے تہنیت پیش کی

0
Post Ad

بنگلور۔ 27/ڈسمبر (پریس ریلیز)مسل مینیاMania انڈیا 2022؁ء کاٹائٹل ممتا زافسانہ نگار جناب میرفیاض علی قریشی کے فرزند میر اشعر قریشی نے جیت لیاہے۔ جس کی مسرت میں بنگلور میں ایک پروگرام کاانعقاد عمل میں آیاجس میں معروف مؤظف لیکچرر پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ شریف (بنگلورو)، صدر آئیٹا (میٹرو، بنگلورو) اور ریاستی سکریڑی (ناظم) ادارہء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک نے اپنی جانب سے میراشعر قریشی اور ان کے والد میرفیاض علی قریشی افسانہ نگار کو شالپوشی، گلپوشی اور تاجپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ اور ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان مستقبل کی امید ہیں اور امید کامستقبل ہیں۔ جن میں میر اشعر قریشی بھی شامل ہیں جن کی سعی وجہد نے آج انہیں جیت کے ٹائٹل سے نوازا ہے۔ وہ Muscle Mania India 2022کے فاتح بن چکے ہیں۔ میں انہیں مبارک باد پیش کرتاہوں۔ کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے نظم وضبط ضروری ہوتاہے۔ اور یہ نظم وضبط نمازوں کے ذریعہ سے بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔ باڈی بلڈنگ مقابلے کے فاتح میراشعر قریشی نے صحافیوں کو بتایاکہ دہلی میں مسل مینیا انڈیا جیت چکاہوں۔ اسی طرح گذشتہ اتوار کو مسٹر کرناٹک ایوارڈ بھی جیتاہے۔ ان فتوحات تک پہنچنے کے لئے کافی محنت کرنی پڑی۔ میر اخواب پورا ہوچکاہے۔ اس خواب کوپوراکرنے میں میرے والدین نے میراساتھ دیا۔ مراشعر نے بتایاکہ موٹیویشن سے زیادہ خود کاہدف ضروری ہوتاہے۔ میرے استاد کے Tips یہاں میرے کام آئے۔ اور میرے بھائی نبیل احمد نے میراساتھ دیا۔ انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نشہ کی طرف نہ جائیں۔ کوئی خواب، کوئی ہدف اور کوئی چاہ زندگی میں اگر نہ ہوتو آدمی نشہ کرنے لگ جاتاہے۔ نوجوانوں کو اس سے بچناچاہیے۔ میراشعر کی والدہ، بھائی، رشتہ دار،جنا ب عزیز اللہ بیگ IAS سابق چیرمین کرناٹک اردو اکادمی اوردیگر افراد بھی موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!