میر محسن علی سابق مسٹر بیدر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0
Post Ad

بیدر۔ 28/ڈسمبر (پریس نوٹ) مرحوم میر مصطفےٰ علی جاگیردار چیف منسٹریل آفیسر ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بیدر کے چھوٹے فرزند میر محسن علی عرف عادل ایم ٹیک (اسٹرکچرس) سابق مسٹر بیدر جناب سید عارف مخدوم ہاشمی ریٹائرڈ تحصیلدار کی دختر نیک اختر سیدہ عصری عرشین ایم ایس سی (کیمسٹری) بی ایڈکے ساتھ شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔ جن کاولیمہ مسنونہ 27/ڈسمبر کی شب مغل گارڈن فنکشن ہال، مسلم چوک، نورخان تعلیم بیدر۔ کرناٹک میں دیاگیا۔ اس ولیمہ مسنونہ میں عروس وعروسہ کے رشتہ دار جن میں علمائے کرام، ڈاکٹر س، انجینئرس، تاجرپیشہ حضرات، صحافی، سرکاری ملازمین وغیرہ شریک رہے۔ جناب میر محمد علی عرف شکیل،جناب میر مجتبیٰ علی عرف عقیل،جناب میر اسمٰعیل خان، اورجناب میرمصطفےٰ علی فیملی نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!