انسائٹ اکیڈمی بسوا کلیان کے طالب علم فیصل کامرس میں98 نمبرات لیکر ڈسٹرک ٹاپرز

0
Post Ad

بسواکلیان (نامہ نگار) انسائیڈ پی یو کالج آف آرٹس اینڈ کامرس بسواکلیان کا طالب علم فیصل مبین ولد اکرام الدین چابکسوار پی یو سی سیکنڈ ائیر کامرس میں % 98 فیصد نمبرات لے کر بیدر ڈسٹرکٹ ٹاپر بن کر ابھرا ہے۔ ساتھ ان کے چاچا زاد بھائی علی زماں ولد ریاض الدین چابکسوار، % 76.16 فیصد ،اور تقی معاذ ولد نعیم الدین چابکسوار نے % 74.16 فیصد نمبرات سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر اکرام الدین چابکسوار کی رہائش گاہ پر تینوں طلبہ کی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سینئر صحافی جناب نعیم الدین چابکسوار، اکرام الدین چابکسوار، ریاض الدین چابکسوار، کالج پریسیڈنٹ سید نعیم بڑے گھر اورغفور احمد،عرفان اور دیگر کالج لیکچررز ریاض پیٹل، جمیل احمدبھولے و دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ کالج ہذا کے طلبہ و طالبات نے بھی شاندار نمبرات سے کا میابی حاصل کی ہے اس پر بھی کالج کے لیکچرر کو مبارکباد پیش کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!