معروف صحافی اور مصنف ع صمد خانہ پوری کا انتقال پرملال

0
Post Ad

بیلگام کے معروف صحافی اور مصنف الحاج ع صمد خانہ پوری(75سالہ) آج 22مئی بروز ہفتہ 8:30بجے صبح انتقال کرگئے۔ وہ گذشتہ 10-12دن سے وینوگرام اسپتال بیلگام میں شریک تھے۔ ان کی طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر یاسین راہی کے مطابق ان کی نماز جنازہ 12:30بجے دن ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ، ایک لڑکا اور دولڑکیاں شامل ہیں۔ جناب جلیل سوداگر نے بتایاکہ ع صمد خانہ پوری باشیبان ہائی اسکول بیلگام کے ہیڈماسٹر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ عرصہ قبل شاعری سے شغف فرماتے تھے لیکن وہ بیلگام کے مؤرخ کی حیثیت سے تب مشہور ہوئے جب انھوں نے کتاب ”بیلگام۔ تاریخ کے آئینے میں“ تصنیف فرمائی۔جس کے دوایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔اور اس کتاب کا ہندی میں بھی ترجمہ ہواہے۔ انھوں نے مراٹھی ناول کا ترجمہ ”کشمیری قیامت“ کے نام سے اردو میں کیاتھا۔ ڈاکٹر راہی کے بموجب جناب ع۔ صمد خانہ پوری نے بچوں کے لئے عرصہ قبل نظمیں لکھی تھیں۔ ان نظموں کے کتابچے شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کم وبیش 15سال سے ع صمد خانہ پوری راشٹریہ سہارا بنگلور کے نمائندے برائے بیلگام تھے۔ پروفیسر م پ راہی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک کے مطابق مرحوم خانہ پوری ادارہ ئادب اسلامی ہندکرناٹک کے معتمد رہ چکے تھے۔فی الحال ریاستی شاخ کی مجلس عاملہ کے رکن تھے۔انھوں نے دعائے مغفرت کی ہے اور کہاہے کہ اللہ تعالیٰ ع۔ صمد خانہ پوری کی مغفرت فرمائے اور ان کی ادبی، صحافتی، تاریخی، اور تحریکی خدمات کوقبول فرمائے۔آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!