منااکھیلی کے ”ہفتہ واری بازار“ کامقام تبدیل کرنے کی کوشش، پی ایس آئی کی دوکانداروں سے اپیل

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 9/ڈسمبر (عبدالقدیر لشکری) چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں آج بروز جمعہ”ہفتہ واری بازار“ کی عارضی منتقلی ہوئی اور مدینہ فنکشن ہال کے روبروبازار لگایاگیالیکن دوکانداروں کا کہنا ہے کے یہاں پر بازار لگانے سے ہماراکاروبار خراب ہوگا کیوں کہ یہاں کاروبار کرنے کے لئے جگہ کے مسائل ہیں۔اطلاع کے مطابق PSI سدرشن ریڈی نے منااکھیلی گرام پنچایت کے ذمہ داران سے گاؤں میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے سے بازار کودوسری طرف کی اراضی پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔جس کاجواب گرام پنچایت کے ارباب مجاز نے نہیں دیاہے۔ لیکن ہفتہ وار دوکانداروں نے PSI سدرشن ریڈی کے کہنے پر اپنی اپنی دوکانیں مدینہ فنکشن ہال کے اطراف لگائی ہیں۔یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ نڑونچہ، ریکوڑگی، بمبڑگی، ہچکنلی، منگلگی، ناگنکھیرہ، بورال، منکھیرہ اور آس پاس کے دیگر دیہات کے لوگ اس بازار میں خریداری کے لئے آتے ہیں اورتقریباً 2 سو دوکان اور ٹھیلہ بنڈیاں لگتی ہیں.تاہم منااکھیلی کے PSI سدرشن ریڈی نے سبھی سے درخواست کی ہے کہ وہ جمعہ کولگنے والے بازار کو نئے مقام پرلگائیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ ہفتہ کیا ہوتاہے؟۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!