کوویڈ معاوضہ جاری کرنے کا ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا ہے

0
Post Ad

گدگ: (  نامہ نگار)ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی ریاستی یونٹ نےآج ضلع میں ایک پریس کانفرس کے ذریعہ ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست میں کوویڈ ۔19 کی مہلک وباء سے ہلاک ہونے والے بی پی ایل خاندانوں کیلئے فوری طور پر معاوضہ جاری کریں۔ معاوضہ کا اعلان کئے ہوئے2 ماہ کا عرصہ گذرچکا ہے لیکن افسوس کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی امداد جاری نہیں ہوا ہے۔ ہزاروں خاندان جنہوں نے اس وبا سےاپنی جانیں کھو چکےہیںاورانکے متاثرین مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔خاص طور پرسطح غربت سے نیچے آنے والے خاندان جنہوں نے اس مہلک وباء میں اپنے خاندانی افراد کو کوکھوچکے ہیں انہیں کم ازکم1 لاکھ کا معاوضہ جاری کیا جائیگا یہ اعلان سابقہ وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپانے کیا تھا ان احکامات کوصادر کئے ہوئے دو ماہ گذرچکے ہیں لیکن ابھی تک مستحقین کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔ اسکی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیانے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ اپنے دائرے اختیار میں آنے والے علاقوں کاسروے کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ پیش کریں اور متاثرہ خا ندانوں کو معاوضہ کی رقم جاری کرے۔انہوں نے مزید شکایت کی کہ فصلوں کے نقصان کا معاوضہ کاشتکاروںکے ہاتھوں سے غائب ہوچکا ہے۔ ہر سال فصلوں کے نقصان کیلئے مرکز سےجائزاتی ٹیم تو آرہی ہے ، لیکن معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔ اس وقت کاشتکاروں کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کرناٹک کے اضلاع میں مطالعاتی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔ سروے کیا گیاہے۔ اتنا ہی نہیںہر تین سے چھ ماہ بعدیہ مطالعاتی ٹیمیں آتی ہیں اور سروے کرتی ہیں۔ لیکن ابھی تک کاشتکاروںکو ایک نیا پیسہ جاری نہیں ہوا ہے۔ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب معاوضہ ہی جاری نہیں کرنا ہے تو کس وجہ سے سروے کیا جاتا ہے؟۔ حال ہی میں سی ایم بسوراج بومائی نے اقتدار سنبھالاہےاور بعد میں سیلاب متاثرین کیلئے 10 ہزار ایمرجنسی امداد کا اعلان کیا۔ لیکن یہ بھی ایک اعلان ہی بن کر رہ چکا ہے اور ابھی تک اسے عملی شکل نہیں دی گئی۔مزید بتایا گیا کہ گدگ۔بیٹگیری بلدیاتی انتخابات میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا (ڈبلیو پی آئی) پارٹی سےشہر کے 35 وارڈوں میں 11  امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈبلیو پی آئی بنیادی خدمت کے ذریعے سیاسی ماڈل کے طور پر کام کر رہی ہے۔ کئی بلدیات ، ٹاؤن پنچایتوں اور گرام پنچایتوں میںہمارے ممبر ہیں۔ مستقبل میں ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے الیکشن بھی ہماری پارٹی سےلڑے جائیںگے۔یہاںاقدار پر مبنی سیاست کی ضرورت ہے۔ عوام کو اخلاقی سیاست کا ساتھ دینا چاہیے۔اس موقع پرویلفیئرپارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین، ریاستی میڈیا سکریٹری عزیز جاگردار، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے گدگ ضلعی صدر جنید اومچگی وغیرہ موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!