کنڑا لازمی بل پر گورنر کی دستخط

0
Post Ad

بنگلور ۔ کنڑ ا زبان کی جامع ترقی (ترمیمی) ایکٹ 2024 متعارف کرایا گیا ۔ یہ ترمیمی بل دونوں ایوانوں سے منظور کر لیا گیا۔ اب گورنر نے اپنے دستخط کی مہر بھی لگا دی ہے۔ لہذا اب سے کرنا ٹک میں نام کی تختیوں (سائن بورڈ پر 60% کنڑ از بان کا استعمال لازمی ہے۔ کنڑا زبان جامع ترقی (ترمیمی) ایکٹ 2024 ریاستی کانگریس حکومت نے اسمبلی جلاس میں پیش کیا۔ ترمیمی بل کو اسمبلی اور کونسل میں منظور کر لیا گیا ۔ اس مسودے کو قانون بنانے کیلئے گورنر کی دستخط کیلئے بھیجا گیا تھا۔ آج کنڑا زبان کی جامع ترقی (ترمیمی) بل 2024 کو گورنر نے منظوری دے دی ہے۔ اس طرح اس کا باضابطہ طور پر خصوصی گزٹ میں حکم دیا گیا ہے۔ تجارتی، صنعتی اور کاروباری اداروں، ٹرسٹوں، مشاورتی مراکز، ہسپتالوں، لیبارٹریوں ، تفریحی مراکز اور ہوٹلوں وغیرہ کو حکومت یا مقامی حکام سے خصوصی ریاستی چارٹر میں اجازت اور منظوری کے ساتھ کام کرنے والے اپنے نام کی تختیوں (سائن بورڈس ) پر %60 کنر از بان ظاہر کریں۔ یہ مطلع کیا گیا ہیکہ کنٹر از بان کو نام کی پلیٹ کے اوپری حصے میں دکھایا جانا چاہئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!