شہر حیدرآباد کے ڈاکٹرز کا مطالعہ قرآن پروگرام

0
Post Ad

قرآن مجید کتاب ہدایت کیسے ہے اور ہر انسان سے یہ کتاب کس طرح مطابقت رکھتی ہے؟ کیسے ممکن ہے کہ ہر انسان اس کتاب کو پڑھ اور سمجھ سکتا ہے؟ ان اہم سوالات کے جوابات سے ڈاکٹرز کے قرآنی ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ اتقان کے ڈائریکٹر محمد عبد اللہ جاوید صاحب نے ان سوالات کاعلمی‘ سائنسی اور منطقی نقاط نظر سے جواب دیتے ہوئے تبادلہ خیال کا اہتمام کیا۔شہر حیدرآباد کے تقریباً 135مرد و خواتین ڈاکٹرز نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا اور قرآن مجید سے متعلق مشق بھی کی اور مختلف سوالات کے ذریعہ قرآنی فہم حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس ورکشاپ میں قرآن مجید کے فضائل‘ آیات پر غور و فکر کا طریقہ اور قرآنی احکامات پر عمل پیرا ہونے کی مختلف صورتوں کی وضاحت کی گئی۔غور و فکر کے لئے سورہ الحج کی آیت 63 کا تفصیلی مطالعہ ہوا جبکہ عمل اور انطباق کے لئے سورہ البقرہ کی آیت 177 مطالعہ کیا گیا۔یہ ورکشاپ DARE نامی ڈاکٹروں کی تنظیم کی جانب سےکل یومی پروگرام کا انعقاد مسلم جنرل ہاسپٹل، ٹولی چوکی حیدرآباد میں کیا گیا۔اس قرآنی پروگرام کا آغاز ڈاکڑ عبد القادر طلحہ صاحب کی تلاوت سے ہوا۔ ڈاکڑ طلحہ فیاض الدین صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ڈاکڑ رفیع الدین فاروقی صاحب نے قرآن مجید کی جانب رجوع کرنے کی اہمیت و ضرورت واضح کی جبکہ عبد الرحیم نعیم الدین صاحب نے قرآنی زبا ن سیکھنے سے متعلق کلاس کا اہتمام کیا۔ ڈاکڑ محمد عتیق الرحمن صاحب کے صدارتی کلمات و اظہار تشکر سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!