”ڈاکٹرس یوم“ پر خواجہ سراج الدین انعامدارنے گلبرگہ شہر کے ڈاکٹرس کی شالپوشی اور گلپوشی کی

0
Post Ad

گلبرگہ۔ یکم جولائی (راست) یکم جولائی 2022؁ء کو ”ڈاکٹرس یوم“ کے موقع پرحرکیاتی سماجی کارکن و خدمت گار، گلبرگہ ضلع انتظامیہ کے ایوارڈیافتہ خواجہ سراج الدین انعامدار نے گلبرگہ ہاسپٹل نزد گورنمٹ پریس ایم ایس کے مل روڈ، گلبرگہ پہنچ کر ڈاکٹرس کو ”ڈاکٹرس ڈے“ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی شالپوشی اور گلپوشی کی۔ جن ڈاکٹرس کی شالپوشی وگلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی ان میں ڈاکٹر منورحسین ایم بی بی ایس، ایم ڈی، سائکیاٹرسٹ، ڈاکٹر سنجے چوہان ایم بی بی ایس، ایم ڈی، فزیشین، ڈاکٹر سچن جیوانگی ایم بی بی ایس، ڈی این بی (میڈیسن)، rheumatologist اور ڈاکٹر ششانک سنگولی ایم بی بی ایس، ڈی این بی (نیوروسرجن)شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر منورحسین نے خواجہ سراج الدین انعامدار کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!