وِزڈم پی یوکالج (سائنس) بیدر کے تاریخی نتائج محمد اسمعیل نے 97، محمد رئیس اور مدیحہ کوثر نے 96%،مہک کوثر، محمد اذان اور نساء تبسم نے95%نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج کے ٹاپ طلبہ میں شامل ہوئے

0
Post Ad

بیدر۔ 10/اپریل (پریس نوٹ) پروفیسر ایس مدار پرنسپل وزڈم پی یوکالج آف سائنس بیدر کے پی یوسی سال دوم کے بورڈ امتحانات مارچ 2024؁ء کے تاریخی نتائج آئے ہیں۔ طالب علم محمد اسمعیل بگدل ولد محمد عقیل 97%، طالبہ شاہانہ فردوس بنت محمدرئیس 96%، طالبہ مدیحہ کوثر بنگلوربنت سیدسلیم 96%، طالبہ مہک کوثر بنت محمد رئیس احمد 95%، طالب علم محمد اِذان صابر ولد غلام تنویر 95%اور طالبہ نساء تبسم صدیقی بنت حامد حسین صدیقی 95%، نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیاہے۔پریانکا بنت سبھاش برادار، بنڈے پوجا بن ناگپا، پرارتھنا بنت ملیکارجن نے 91%اور بسواپرساد ولد بنڈپا، آدتیہ ولد ارون پال بھی ڈسٹنگشن میں شامل ہیں۔ اس طرح 59طلبہ 85%سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے ڈسٹنگشن (امتیازی) میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 217طلبہ فرسٹ کلا س جب کہ 14طلبہ نے سکنڈ کلاس سے کامیاب ہوئے۔ مضمون واری نشانات ریاضی میں 100، بیالوجی میں 100، کیمسٹری میں 99، فزکس میں 98، اردو میں 100، ہندی میں 96، کنڑامیں 97اور انگلش میں 97نشانات حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیاہے۔ اس طرح کالج کے جملہ نتائج 97.64%آئے ہیں۔ یہ اب تک کا کالج کا پہلا سب سے زیادہ نتائج والاسال ہے۔
اس موقع پر محمد آصف الدین چیرمین، محمد صلاح الدین فرحان سکریڑی اور بشریٰ جمال ٹرسٹی نے اس انقلابی نتائج پر اللہ کا شکر بجالاتے ہوئے کالج کی ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ٹیم کی سخت محنت کاشکریہ اداکیا۔ طلبہ، والدین، اور اسٹاف کو مبارک باد دی ہے۔ مستقبل میں کامیاب طلبہ کے اعلیٰ تعلیم کے تئیں اپنی نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ آئندہ K-CET / NEET اور JEEکے بہتر نتائج متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ کالج ہذا کے 59طلبہ امتیازی کامیاب، 217درجہ اول، اور 14طلبہ درجہ دوم میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جملہ 297طلبہ میں سے 290طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیابی کی شرح 97.64%ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!