بسوا کلیان تعلقہ کے کٹہ گاؤں میں شب قدر کا اہتمام بچوں نے قرآت ،حمد ،تقریر و نعت پیش کئے

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) شب قدر کی بڑی رات کو بسوا کلیان تعلقہ کے کٹہ گاؤں کی جامع مسجد میں بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر گاؤں کے معصوم بچوں نے حمد و نعت شریف ،کو ترنّم میں پڑھے اور تقریری خطاب کیا اور بچوں کو انعامات سے نوازا بھی گیا ۔محمد امام الدّین صاحب ٹیچر نے نماز، روزہ، شبِ قدر کی رات افضلیت پر خطاب فرمایا حافظ ذاکر حسین صاحب امام مسجد ہذانے نظامت کی۔اس موقع پر محمد آصف علی صاحب صدر مسجد کمیٹی، ارشاد پٹیل نائب صدر،محمد نثار سیکریٹری، اسحاق پٹیل، محمد صاحب کٹہ،محمد رحیم جاگیردار، مدار شاہ کے علاوہ گاؤں کے دیگر معزز حضرات شریک تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!