ہمناآبادتعلقہ کے قیدیوں میں ویکسی نیشن پروگرام کا راج شیکھرپاٹل نے لیاجائزہ

0
Post Ad

بیدر۔ 24مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) کمزور استفادہ کنندگان طبقے کی صف میں قیدیوں کو بھی شامل کیاگیاہے۔ اس حوالے سے ضلع سطح پر ضلع اور تعلقہ جات کے قیدیوں کو کوویڈ ویکسین دی جارہی ہے۔ ہمناآبا دتعلقہ کے رکن اسمبلی راج شیکھرپاٹل نے آج 24مئی کو محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ کوویڈ ویکسی نیشن پروگرام کاجائزہ لینے ہمناآباد کورٹ کے قریب واقع جیل کے احاطہ میں پہنچے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے راج شیکھرپاٹل رکن اسمبلی نے کہاکہ استفادہ کنندگان کمزور طبقات اور فرنٹ لائن ورکرزکو چاہیے کہ وہ کوویڈ ویکسین لازمی طورپر لیں۔اس کے لئے تعلقہ انتظامیہ صاف ستھرا نظام وضع کررکھے۔ جس کے لئے انھوں نے طبی افسران کو ہدایت دی۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ناگناتھ ہلسورے، تحصیلدار ناگیا ہیرے مٹھ، تعلقہ نوڈل افسر ڈاکٹر گووند، میونسپل کونسل چیف شمبھولنگ دیسائی، پی ایل ڈی بینک چیرمین ملیکارجن ماشٹی، ٹی ایم سی سابق چیرمین افسر میاں، اور جیل افسر بسواراج شیوپتر ویکسی نیشن پروگرام میں موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!