بسوا کلیان کے تپرانت میں مدیوال مچیشور پنچ کمیٹی کی طرف سے افطار پروگرام

0
Post Ad

بسوا کلیان: بسوا کلیان کے تپرانت میں مدیوال مچیشور پنچ کمیٹی کی طرف سے افطار پروگرام رکھا گیا جس میں جماعتِ اسلامی ہند بسوا کلیان کے افراد محمد ذوالفقار احمد اور عبد القادر صاحب ٹیچر نے رمضان المبارک کے روزہ و افطار کے بارے میں بتایا۔تیپرانت کے دھنگر سماج، کولی سماج اور دیگر سماج کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو پیدا کرکے یوں ہی نہیں چھوڑا بلکہ کچھ مقصد کے ساتھ پیدا کیا ہے سورج اور چاند، کی گردش کی مثال دیکر سمجھایا ۔ہم سب آدم و حوا کی اولاد ہیں ہمارا پیدا کرنے والا ایک ہی ہے مزید کہا کہ انسان دنیا میں اچھے کام کریں اورانسانوں کو ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ساتھ دینا چاہیئے۔اس موقع پر سورہ اخلاص کی تلاوت کی گئی اور کنڑ زبان میں تشریح بھی کیئے اور ایشور ایک ہے اسی کی عبادت کرنا ہے بتلایا اس موقع پر سماج کے معزز حضرات بھیما شنکر، ناگاپا،ملکارجن، صغیر الدّین کونسلر، مریایپا پولیس، بسواراج مالی پٹیل، خلیل گوبرے، ہنمنتپہ اور رمانّاکے علاوہ کئی لوگ موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!