بسوا کلیان میں عوام کے مسائل کو لیکر دھنراج تلمپلی کانگریس لیڈر کےدفتر کا افتتاح

0
Post Ad

بسواکلیان : کانگریس لیڈر دھنراج تالمپلی نے بسواکلیان کے ہڑلیہ چوک کے قریب کانگریس دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دفتر کے افتتاح کا مقصد لوگوں کے مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے۔ کوئی بھی اپنے مسائل لے کر دفتر میں ان سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ دفتر کا افتتاح شریمتی کستور بائی تالمپلی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ہارکوڈ سوامی ڈاکٹر چنناویر اچاریہ، اوسے کر گروبابا مہاراج، ڈاکٹر گوی مٹھ شیواچاریہ، خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار، رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھرپاٹل کو تہنیت پیش کی گئی۔ نیلکنٹ راتھوڑ، میر اظہر علی نورنگ، شاہجہاں تنویر شیخ صدر بلدیہ، بسواراج، ششی ناتھ درگے، بابو ہونانائک کے علاوہ دیگر کانگریس حامی افتتاحی تقریب میں موجود رہے۔اسی موقع پر اچھا ذہین اور ترقی کی سونچ رکھنے والے افراد نے مُلاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی وقتاً فوقتاً اپنے اپنے مشورے دینے کی کہا , اور ارجن کنك, کشاپا برادر, پریس یونین کے صدر کلیان راؤ ۔ویر شیٹی, نعیم الدین ۔پرلحاد اور دیگر افراد موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!