اسلام ہی ساری انسانیت کی کامیابی کا واحد راستہ، کمٹھانہ،چانگلیر، اور بہرنلی میں سلسلہ وار مسجد درشن وہ افطار پارٹی کے پروگرامس،جناب محمد نظام الدین اور اقبال غازی کا خطاب

0
Post Ad

بگدل:اسلام عصر حاضر میں اس زمین پر بسنے والے آٹھ ارب انسانوں کی دنیاوی وہ اخروی کامیابی کا واحد راستہ ہے یہ دین,دین رحمت ہے، یہ صرف مسلمانوں کا دین نہیں ہے بلکہ اس زمین پر بسنے والے سارے انسانوں کا دین ہے اللہ نے اس پر عمل کرنے والے انسانوں کو کامیابی کا پیغام دیا ہے، ان خیالات کا اظہار اقبال غازی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر نے کمٹھانہ میں منعقد مسجد درشن اور دعوت افطار کے پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا آپ نے کہا ک قرآن سارے انسانوں کی ہدایت لیے اللہ نے اپنے رسول کے ذریعے نازل فرمایا اور قیامت تک کے لیے اس قرآن کو محفوظ فرمایا ہے۔جناب محمد نظام الدین صاحب (سابق امیر مقامی بیدر) نے کنڑا زبان میں برادران وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پیدا کرنے والا ایک اللہ ہے۔اسکے سوا کوئی خدا نہیں ہے اور اللہ نے اپنے پیغمبر حضرت محمد مصطفےٰ صلی علیہ وسلم کے ذریعے قرآن کو رمضان المبارک میں نازل فرمایا اور یہ قرآن سارے انسانوں کے لئے نجات کا راستہ ہے آپ نے روزے کے مقصد کو واضع کرتے ہوئے کہا کہ روزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں بلکہ اس کے ذریعے تقویٰ پیدا کرنا ہے جہاں رمضان انفرادی عبادت کی جاتی ہے وہیں دیگر انسانوں اور ضرورت مندوں،یتیموں، غریبوں، بیواؤں کے غم گسار بناتا ہے۔اپنے مال کو ان پر خرچ کرنا ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکے۔آخر میں آپ نے مسجد اور اذان کا تعارف برادران وطن کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے یہاں پر صرف اللہ کی عبادت اور بندگی کی جاتی ہے اور دنیا کی سب سے بہترین جگہ مسجد ہے۔آخر میں برادران وطن کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا اور برادرانِ وطن نے مغرب کی نماز کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ مسلمان ایک امام کے پیچھے قیام۔رکوع،اور سجدہ کرتے ہیں۔یہ منظر دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے اور کہا کہ اذان کیا ہوتی ہے ہم کو معلوم نہیں تھا لیکن آج یہ پروگرام میں آنے کے بعد مسجد اور اذان کے متعلق جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوگئی۔غیر معمولی تاثرات برادرانِ وطن نے پیش کیا۔کمٹھانہ،چانگلیر اور بہر نلی کے تمام ذمیداران نے بھر پور تیاری کے ساتھ ان پروگرامس کو انجام دیا۔ضلع بیدر میں جماعت اسلامی ہند نے سو سے زائد پروگرامس کو منعقد کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!