کرناٹک حکومت نے کیا لاک ڈاؤن متاثرین کے لئے 1250کروڑروپیوں کے خصوصی پیکیج کا اعلان

0
Post Ad

بنگلورو:19؍ مئی : کورونا  پر قابو پانے  کے لئے کرناٹک بھر میں لاک ڈاون جاری ہے  اور  لاک ڈاؤن نافذ کئےجانے سے ریاست کے غریب عوام  سخت  مشکلات سے دوچار ہیں، اس بات کا احساس کرتے ہوئے  حکومت کرناٹک نے  لاک ڈاون سے متاثر ہونے والوں کے لئے 1250 کروڑ روپیوں کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو  ریاستی وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے کابینہ کے وزراء اور افسران کے ساتھ اپنے دفتر کرشنا میں  منعقدہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں   بتایا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے   ریاست بھر میں  لاک ڈاؤن کانفاذ کرنا  مجبوری تھی، لیکن اس لاک ڈاون سے  جو غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں اُن کو راحت پہنچانے کے لئے 1250 کروڑ روپئے کا  خصوصی پپکیج  دیا جائے گا۔

یڈی یورپا نے کہا کہ  اعلان شدہ لاک ڈاون  24مئی تک لا گو رہے گا، البتہ  لاک ڈاؤن  میں مزید  توسیع کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے، اس  کے متعلق 23مئی کو فیصلہ  لیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر متحدہ میدان کے متعلقین  اور کسانوں کو کافی پریشانیوں سے گزر نا پڑرہاہے۔ اسی لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جارہاہے۔اعلان کے مطابق  پھول کاشت کاروں کو فی ایکٹر نقصان پر 10ہزار روپئے، ترکاری کاشت کاروں کو فی ایکٹر 10ہزار روپئے، آٹو ، ٹیکسی  ، کیب ڈرائیوروں کو 3ہزار روپئے دئیے جائیں گے۔

اعلان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو 3ہزارروپئے ، غیر متحدہ مزدوروں کو 2ہزارروپئے ، باکڑا بیوپاریوں کو 2ہزارروپئے ، فن کاروں کو 3ہزارروپئے ، بی پی ایل انتودیا کارڈ والوں کو 5کلو  چاول دئیےجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!