رمضان میں آن لائن قرآنی کورسیس کاآغاز

0
Post Ad

بیدر۔ 16/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) اتقان: انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ فار قرآنک ایپلیکیشنز کی جانب سے آن لائن قرآنی کورسیس کاآغاز ہونے جارہاہے جس کاموضوع ”فضیلت رمضان بذریعہ تدبر قرآن“ ہے۔ یہ کورس 5 تا 19 رمضان المبارک 28 مارچ تا 12 اپریل (رویت ہلال کے مطابق تاریخ طے کی جائیں گی) چلے گا۔ آن لائن داخلہ کے اوقات15 مارچ 2023 صبح 10 بجے سے، 21 مارچ 2023 رات 10 بجے تک رہیں گے۔ 20 سال سے زائد عمر والے مرد و خواتین داخلہ لے سکتے ہیں۔اردو / انگریزی میں پڑھائے جانے والے اس کورس کی مدت 15 دن پرمشتمل ہے۔
ہر 5 دن میں ایک اسائنمنٹ دیا جائے گا۔کورس کی سرگرمیاں 4نکات پر ہوں گی۔ 1) سوالات و جوابات 2) کیس اسٹڈی یا عملی تحقیق 3) ویڈیو تقریر (3 منٹ) 4) بچوں کی سرگرمیاں (اختیاری)۔ جناب محمد عبداللہ جاوید نے بتایاکہ کورس کی تکمیل پر تمام شرکاء کو ای سرٹیفیکیٹ تفویض کی جائے گی۔کسی بھی مدد کے لئے مرد حضرات ان نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں:+918095667494 /+91 97420 22630اور خواتین ان نمبروں +919343255594اور+918050674897 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!