منااکھیلی میں جناگرہ آندولن کرناٹکاکے زیراہتمام احتجاج

0
Post Ad

بیدر۔ 24مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب عبدالقدیرلشکری کی اطلاع کے بموجب جناگرہ آندولن کرناٹکاکی اپیل پر آج 24مئی کوبیدر اسمبلی حلقہ جنوب کے منااکھیلی گرام پنچایت
میں سید سمیع الدین حوالدار کے پی سی سی مینارٹی ریاستی کوآرڈی نیٹر(کانگریس) کی قیادت میں کوروناوباکے حوالے سے حکومت کے خلاف احتجاج منظم کیاگیا۔اور اپنے غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ دیہاتوں میں کوویڈسنٹر قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ جو لوگ کوویڈ سے مررہے ہیں انہیں حکومت پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دے۔ مفت علاج اور مفت ویکسین کا انتظام ہو۔ صحافیوں اوروکلاء کا حکومت خیال کرے۔ اور کسانوں کی تخم ریزی کا وقت آگیاہے انہیں کم قیمت میں تخم اور کھاد فراہم کرے۔ اس موقع پر گرام پنچایت رکن شنکر پنڈت، محمدکریم ڈاکڑگی، محمد معین الدین ڈاکڑگی، محمد عابدعلی اور دوسرے موجودتھے۔واضح رہے کہ اس احتجاج کے دوران سماجی فاصلے اور ماسک کا لازمی استعمال کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!