محمدسہیل منصوری صدر ایس آئی او بگدل منتخب

0
Post Ad

تلحہ شرجیل یونٹ سکریٹری ایس آئی او بگدل یونٹ کی پریس نوٹ کے بموجب محمدسہیل منصوری کو ایس آئی او بگدل یونٹ کے ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بگدل یونٹ منتخب کیاگیا۔برادر محمدسہیل منصوری رواں میقات (سال دوم) جنوری تا ڈسمبر 2024 کیلئے منتخب ہوئے۔ محمدسہیل منصوری اس سے قبل مقامی یونٹ کے دیگرشعبہ جات کے ناظم رہ چکے ہیں۔شہر بسواکلیان میں منعقد ہ اس انتخابی کاروائی کی نگرانی نو منتخب ضلعی صدر ایس آئی او بیدر محمد سیف الدین نے کی۔ بعد اذاں صدر مقامی کی زیر نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔جن میں تلحہ شرجیل یونٹ سکریٹری، محمد تقی الدین ناظم بیت المال، عبدالرشید ناظم ہفتہ واری اجتماع، محمد ٓمقیم توسیع و استحکام و ایجوکیشن سکریٹری، شیخ محسن دعوہ سکریٹری، شیخ زید ناظم شعبہ میڈیا، ،محمدآصف سوداگر آئی سی سی آرگنایزر، اسٹوڈنٹس سنٹر محمد کیف علی، لائبریرین محمدشاکر حسین، آفس سکریٹری محمد فہاد کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ واضح رہے کی ایس آئی او ایک طلباء تنظیم ہے جو الہی ہدایت کے مطابق سماج کی تشکیل نو کے لئے طلباء و نوجوانوں کو تیار کرنے کا مشن رکھتی ہے، یہ اس تنظیم کا مقصد ہے اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کئی دہائیوں سے مسلسل جدوجہد کے ساتھ طول و عرض میں کام کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!