فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس آف انڈیا کرناٹک کی مجلس عاملہ کی نشست

0
Post Ad

بنگلور: فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس آف انڈیا کرناٹک کی مجلس عاملہ کی نشست دفتر حلقہ آر ٹی نگر پر منقعدہوئی۔
جناب مجتبیٰ فاروق رکن مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند نے فیڈریشن کے قیام کے پس منظر پر خطاب کیا۔ جناب سید تنویر احمد سکریٹری آل انڈیا فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس نے فیمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔صدر اجلاس مولانا حافظ وحیدالدین خان عمری مدنی قائم مقام امیر حلقہ نے اپنے اختتامی کلمات میں ’دنیا میں بہتر افراد وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے ہیں، فیمی کے ذریعہ سے دوسروں کو نفع پہنچانے کا کام جو آپ لیکر اُٹھیں ہیں، یہ ایک عزیم کام ہے، جن فیصلوں کو آج کی اس نشست میں طے کیا گیا ہے، ان پر بھر پور عمل کی کوشش کرتے ہوئے،اللہ رب العالمین کی بار گاہ میں قبولیت کی ہمیشہ دعا کرتے رہنی چاہئے“۔

نشست کا آغاز رکن مجلس عاملہ جناب قاضی عبدالمحیط کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جناب محمد آصف الدین بیدر جنرل سکریٹری فیمی کرناٹک نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب صدر فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کرناٹک، مولانا عبدالغفار حامد عمری سکریٹری حلقہ (شعبہ تعلیم) و دیگر اراکین مجلس عاملہ شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!