نئی تعلیمی پالیسی مسلمانوں کی نئی نسل کو دین سے بے بہرہ کرنے کی سازش ،گلبرگہ میں سیرت النبی مقابلہ جات کے جلسہ تقسیم انعامات سے مولانا خالد سیف اللہ ارحمانی کا خطاب

0
Post Ad

گلبرگہ 12 مارچ: حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کو مسلم طلبا و طالبات کیلئے نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ مسلمانوں کی نئی نسل کو مشرکانہ ماحول میں ڈھالنے اور مسلم طلبا و طالبات کو دین اسلام سے بے بہرہ کرنے کی منظم سازش ہے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام ماہ دسمبر میں منعقدہ 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کے جلسہ تقسیم انعامات کو مخاطب کررہے تھے جو کل 11 بجے دن مغل گارڈن فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقد ہوا مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو عصری دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور دیں اور ان کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اسکول کالجس میں نئی تعلیمی پالیسی کے تحت عام کئے جانے والے مشرکانہ نظریات کے اثرات کو قبول نہ کرسکیں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام گلبرگہ میں بڑے پیمانے پر منعقد کئے جارہے سیرت النبی مقابلہ جات کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ جات ملک بھر میں منعقد کئے جانے چاہیئے بالخصوص قرآن کوئز اور سیرت کوئز مقابلہ جات کو عام کرنے کی ضرورت ہے اس طرح کے مقابلہ جات سے ہمارے طلبا و طالبات کو قرآن و سیرت طیبہ سے مکمل آگہی حاصل ہوگی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی نئی نسل کو فتنہ ارتداد سے بچانے پر بھرپور توجہ دیں مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا و بانی محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا نے مسلمان رمضان المبارک کیسے گزاریں اور پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ شریف صاحب سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد نے مسلمان اور تدبر قرآن کے زیر عنوان نہایت جامع اور فکر انگیز خطاب فرمایا ابتدا میں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک و چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے سیرت النبی مقابلہ جات کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کی انہوں نے کہا کہ ان مقابلہ جات کے انعقاد سے عصری تعلیم کے اسکولس و کالجس کے طلبا و طالبات میں دین بیداری کا ماحول پایا جارہا ہے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست جنرل سیکریٹری سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک نے قرآن و سیرت طیبہ کے پیغام کو غیر مسلم طلبا و طالبات میں عام کرنے کیلئے آئندہ سال سے کنڑا زبان میں بھی سیرت النبی مقابلہ جات منعقد کرنے کا اعلان کیا جلسے میں اول دوم سوم اور ترغیبی انعامات حاصل کرنے والے سیرت النبی کے 7 مقابلہ جات کے 75 طلبا و طالبات کو حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب اور دیگر مہمانان خصوصی علما و سجادگان و مشائخین کے ہاتھوں زائد از 2 لاکھ روپیوں کے نقد انعامات میڈلس اور اسناد سے نوازا گیا جبکہ سیرت النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے بقیہ 2500 طلبا و طالبات کو جنہوں نے کوئی انعام حاصل نہیں کیا اسناد اور اسکولی تحائف دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی علاوہ ان کے سیرت النبی مقابلہ جات کے تمام حکم صاحبان اور سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام معاونین کو اسناد اعزازی کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی کارروائی کا آغاز مولانا عبد الحمید صاحب دانش باقوی قاسمی معارفی کی قرات کلام پاک سے ہوا سید اسحاق اور مظہر احمد گرمٹکالی نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا انجنئیر محمد مشتاق احمد نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے آخر میں انجنئیر محمد محمود نے شکریہ ادا کیا جلسے میں طلبا و طالبات والدین اور عامتہ المسلمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!