مسلم بیت المال بسوا کلیان کے نو منتخب عہدیداران

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار)مسلم بیت المال بسواکلیان، بسواکلیان شہر کا واحد مرکزی بیت المال ہے جو پچھلے 30سالوں سے خدمت خلق کے فرائض انجام دیتا آرہاہے۔ سرپرستوں کی نگرانی میں اس ادارہ کے ہر دوسال میں انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں جس میں صدر، نائب صدر،جنرل سیکریٹری، جوئنٹ سیکریٹری اور خازن کا انتخاب کیاجاتا ہے۔ امسال مسلم بیت المال کے عہدیداروں کے لئے 10مارچ 2024کو دفتر ہذا میں جنرل باڈی کے شریک ممبران کی موجودگی میں مسلم بیت المال کے سرپرستوں نے انتخاب کیا۔ اس طرح مخدوم محی الدین نیلنگے صدر کی حیثیت سے اعلان کیا گیا جبکہ محمد ربّانی باگ, خلیل احمد صاحب وکیل اور حضورِ پاشا حاجی نائب صدور منتخب کئے گئے۔ محمد رئیس احمد جنرل سیکریٹری , وسیع ادھونی اوراختیار علی، جوئنٹ سیکریٹری منتخب کئے گئے۔ مقیم ماموں کو خازن کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر سرپرست حضرات ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب،میر احمد علی منشی،سید عثمان عبّاس،محمد قیام الدّین باگ، مستان خان صاحب منیجر اعجاز لاتورےاور چاند پاشاہ صاحب کباڑی،موجود تھے واضح رہے مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے کئی فلاحی کام انجام دئے جاچکے ہیں جن میں قابل ذکر لڑکیوں کیلئے ٹیلرنگ سنٹر، کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر، غریبِ و مستحق طالب علموں کے لیۓ tet کوچنگ کلاسس کا اہتمام،غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم، مفت ختنہ کیمپ، آنکھوں کے امراض کی جانچ کے کیمپ وغیرہ ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر ذمےداران نے اپنی زکوٰۃ،عطیات،صدقات اور فدیہ وغیرہ سے مُسلمِ بیت المال کی امداد کرنے کی برادران ملّت سےاپیل کی ہے تاکہ مستحقین کی مدد زیادہ سے زیادہ کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!