سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام این ایس ایس اسپیشل کیمپ کا اختتامی جلسہ کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

وجئے پور :سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور و کرناٹکا اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے زیر اہتمام کستوری کالونی وجئے پور میں این ایس ایس اسپیشل کیمپ کا اختتامی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اس ہفت روزہ کیمپ میں آپ لوگوں نے کستوری کالونی کی عوام کی خدمت کی ہے اسی طرح دوسرے مقامات کی بھی فکر کریں، آج دن بہ دن لوگوں میں مفاد پرستی دیکھنے کو مل رہی ہے باہر ان لوگوں کی خدمات نظر آرہی ہے مگر گھریلو زندگی میں یہ جزبہ نا پائد ہے، اور اس کے علاوہ نوجوانوں کی فکر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غلط شوقوں کی وجہ سے ہمارے نوجوان چالیس پینتالیس سال کی عمر میں مر رہے ہیں اور تعلیمی میدان میں یہ آگے نہیں ہیں لہذا بیٹی پڑھاؤ نہیں بلکہ اب بیٹا پڑھاؤ کا نعرہ لگانے کی ضرورت ہے. اس جلسہ کے دو اور مہمانان خصوصی مولا صاحب گلگلی صدر مسجد طور، اختر حسین مجاور بھی موجود رہے، اس جلسہ کے صدر جناب اے ایس پاٹل، جنرل سیکرٹری سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اس سے قبل سہاگ کالونی میں کیمپ رکھا گیا تھا جہاں پر بچوں کی صحت اور غذا کے مسائل تھے وہاں پر کام کرنے کے بعد تبدیلی دیکھنے کو ملی، اسی طرح یہاں پر بھی اس طرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم انتظامیہ اس کار خیر میں ہر طرح کی مدد کرنے میں ساتھ دیں گے، اور امید کرتا ہوں کہ یہ سفر یونہی جاری رہے گا.اس جلسہ کا آغاز این ایس ایس کے گیت سے ہوا جس کو منہاج، پلوی، ایشوریہ نے پیش کیا، اسما ناگر دینی نے حمد کا نذرانہ پیش کیا، پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے خیر مقدمی و تعارفی کلمات ادا کئے، زینب، اقصٰی،افشاں. ایشوریہ نے این ایس ایس کیمپ کے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے، این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار نے این ایس ایس کے مقاصد پر روشنی ڈالی، ڈاکٹر محمد سمیع الدین ،این ایس ایس آفیسر نے شکریہ ادا کیا، صدف ناز، پلوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، اس جلسہ میں وائس پرنسپل زہرہ تبسم قاضی کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور کثیر تعداد میں میں طالبات موجود رہے. کستوری کالونی میں ہفت روزہ این ایس ایس اسپیشل کیمپ تین تا نو مارچ دو ہزار چوبیس منعقد کردہ کیمپ کی روداد کجھ اس طرح ہے پہلے دن افتتاحی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر شانتا دیوی ٹی ،این ایس سیل کوآرڈینیٹر کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور تھیں، اور مولا صاحب گلگلی، ڈاکٹر بی بی صادقہ دفعہ دار رہیں اور صدارت جناب ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل ،سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے کی. دوسرے روز کستوری کالونی میں پلس پولیو کے متعلق جانکاری دی گئی اور صاف صفائی کا کام کیا گیا، وحیدہ خانم پرنسپل سیکیاب نرسنگ کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان عورت اور صحت پر دیا جس کی صدارت زہر تبسم قاضی نے کی. تیسرے روز سروے، ووٹنگ اویرنیس، کیا گیا اور سائی شری اوٹگی، پرنسپل سیکیاب لا کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان خواتین اور قانون پر دیا جس کی صدارت ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی نے کی. چوتھے روز مفت ہیلتھ چیک اپ و مفت دوائی کیمپ رکھا گیا جس سے تقریباً سو مریضوں نے استفادہ کیا ڈاکٹر مومن اور ڈاکٹر عرشیہ انعامدار نے مریضوں کو صحیح مشوروں سے نوازا، پانچویں روز پاک و صفائی کا کام کیا گیا اور سروے، پروفیسر ایس آر بیجاپور نے خصوصی لیکچر بعنوان یوگا اور صحت پر دیا جس کی صدارت ڈاکٹر ایس ایچ ملگھان نے کی. چھٹواں روز پاک صفائی کے علاوہ بچوں اور بڈھوں کے ناخن کاٹنے کا کام کیا گیا.پروفیسر بھاگیہ شری دیپک وائس پرنسپل سیبا کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان ویمن اور انٹر پرینئر شپ پر دیا، جس کی صدارت پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے کی. اس طرح یہ ہفت روزہ کیمپ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!