بیدر کی سٹی بسوں پر اردو میں بورڈ لگانے ضعیف حضرات نے کی گزارش

0
Post Ad

بیدر۔ 13/مارچ (سخاوت علی سخاوتؔ) کلیان کرناٹک روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سٹی بسیں بیدر شہر میں چلائی جارہی ہیں۔ لیکن ان سٹی بسوں کے تمام بورڈس ریاستی زبان کنڑا میں تحریر ہیں۔ بیدر شہر میں کثیرتعداد میں ضعیف مرد اور ضعیف خواتین سٹی بسوں سے سفر کرتے ہیں۔ جن کی مادری زبان اردو ہے اور وہ دیگر زبانیں نہیں جانتے۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ اکثراوقات ایسابھی ہوتاہے کہ اپنے مقام کی بس آتی ہے اور وہ سامنے سے چلی جاتی ہے، وہ بس میں لگائے گئے بورڈ کی زبان سے ناواقف ہونے کے سبب کئی کئی منٹ اور گھنٹوں تک انہیں انتظار کرتے ہوئے وہیں کھڑے رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ دس پندرہ منٹ کاسفر طئے کرنے کے لئے انہیں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں ان کے افراد خاندان کافی پریشان اور فکرمیں مبتلارہتے ہیں۔ کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے اربا ب مجاز خصوصاً ڈپو مینجر سے بیدر شہرکے بزرگ مردوخواتین نے اپیل کی ہے کہ ریاستی زبان کنڑا کے علاوہ اردوزبان میں بھی بسوں میں بورڈ لگاکر ضعیفوں کے سفر کو آسان اور مقررہ وقت تک گھرپہنچنے والابنانے میں تعاون کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!