ہمناآباد میں حجاج کرام کی ہوئی تہنیتی تقریب

0
Post Ad

ہمناآباد۔ 16/اگست (محمدجاوید احمد)15/اگست کی شام کو مولانا سید مصباح الدین حسامی کے مکان موقوعہ بی بی گلی ہمناآبادمیں حجاج کرام کی تہنیتی تقریب عمل میں آئی۔ جس میں الحاج حافظ صلاح الدین حقانی،الحاج شیخ ناظم ڈرائیورآرٹی سی،اورالحاج شیخ اسمعیل ڈرائیور آرٹی سی نے شرکت کی۔ان کی گلپوشی اور شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر الحاج حافظ صلاح الدین نے دعائے خیر کی اور شکریہ اداکیا۔ اس تقریب میں نوجوانان ِ محلہ میں سید معین، سید ظفراسلم، سیدعبدالہادی، محمد عمر خان، محمدجاویداحمد ٹیچر، محمدمتین، قاضی محمدمجیب، محمدطیب، سید مطاہر، مجیب امبانی، اعجاز بیگ بھی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع جناب محمدجاوید احمد نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!