کرناٹک آٹونگر, سے مسلم نوجوانوں اور تاجرپیشہ افراد کا 75ویں جشنِ یوم آزادی,پر بائک ریلی

0
Post Ad

بسوا کلیان: بسوا کلیان کے کرناٹک آٹونگر, سے مسلم نوجوانوں اور تاجر پیشہ افراد کی طرف سے 75 ویں جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر بائک ریلی نکالی گئی ۔آٹو نگر, سے مین شاہراہ سے ہوتے ہوئے, تپرانت , امبیڈکر چوک, گاندھی چوک, جامع مسجد, تا قلعہ تک پہنچ کر ہندستان انقلاب, جئے ہند, کے نعرے جوش و خروش سے لگا رہے تھے۔۔ مُلک کی آزادی میں حصہ لینے والے مجاہدین کا تذکرہ کرتے ہوئے یاد کیا گیا۔ اور75ویں امرتھ مہا اتساوّ جشنِ یومِ آزادی پر بہت ہی طویل ریلی میں نوجوانوں نے بھر پور حصہ لیا ۔اس موقع پر ہری جھنڈی دیکھا کر ریلی کا آغاز ہوا۔ مولانا عبد السلام صاحب قاسمی, مولانا محمد نصیر الدین جناب صاحب , حافظ اکبر, حاجی مولانا, اعجاز لاتورے صدر لاری اؤنر ایسوسیشن, خلیل احمد صدر آٹونگر, ذاکر منیار, اور شری آنند دیو اپا, اکرام الدّین چابک سوار کے علاوہ کئی سماجی و سیاسی قائدین موجود رہے ۔ ریلی کے درمیان میں شری ملّیکارجن کھوبا, شریکِ ہوے ۔امبیڈکر چوک میں ریلی کا پھولوں سے استقبال کیا گیا قلعہ کے پاس مختصر تقریب بھی ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!