رحیم خان رکن اسمبلی نے ہماری برادری کیلئے کچھ نہیں کیا، باغبان برادری کاالزام

0
Post Ad

بیدر۔ 25/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) رکن اسمبلی جناب رحیم خان سے بیدرکی باغبان برادری کے بزرگ اپیل کررہے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل کے حل کی طرف فوری توجہ دیں۔ گذشتہ تین دفعہ رکن اسمبلی بننے کے باوجود ہماری باغبان برادری کے لئے جناب رحیم خان کے کام صفر ہیں۔ محمد ابراھیم عرف جناب، صدر قبرستان باغبان برادری، سروے نمبر 302موقوعہ ہلدکھیری، عقب درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض رحمتہ اللہ علیہ بیدر کی حصاربندی کے لئے جناب رحیم خان سے گذشتہ 10سال سے کہاجارہاہے لیکن وہ اس طرف متوجہ نہیں ہیں۔ برادری کے اس قبرستان کی حصاربندی نہ ہونے سے قبرستان میں جانور،خصوصاً کتے اورجنگلی جانور داخل ہورہے ہیں۔ اور ہرقسم کی گندگی وہاں ہورہی ہے۔ باربار رکن اسمبلی رحیم خان کویاددلانے کے باوجود وہ وعدہ کررہے ہیں لیکن کام نہیں کررہے ہیں۔ باغبان برادری کے بزرگوں نے انتباہ دیاہے کہ اگر رحیم خان رکن اسمبلی جلد سے جلد قبرستان کی حصاربندی، بورویل اور ہائیلوجن لگانے کاانتظام نہیں کرتے ہیں تو انتخابات میں ہماری برادری کسی قسم کی ذمہ دارنہیں رہے گی۔ لہٰذا فوری طورپر سروے نمبر302کے قبرستان کی حصاری بندی اور دیگر کام کئے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!