شاہکار زمانہ اردو۔ انگریزی گرامر کی کتاب ”ریپیڈیکس انگلش اسپیکنگ کورس“ کی پی ڈی ایف مفت حاصل کریں

0
Post Ad

بسواکلیان۔ 27/جون (محمدنعیم الدین چابکسوار) اردو طلبہ کے لئے آن لائن اور سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس کے ذریعہ مختلف میدانوں کی اہم اہم کتابیں مفت دستیاب ہیں لیکن اس کی طرف اردو اداروں کی توجہ نہیں ہے۔اگر ارد وادارے منظم منصوبہ کے ساتھ طلبہ کی رسائی ان اہم کتابوں تک کردیتے ہیں تو طلبہ کی ذہانت، فطانت اور ان کے علم وآگہی میں اضافہ ہوگا۔ ایسی ہی ایک شاہکارِ زمانہ اردو۔ انگریزی کتاب”ریپیڈیکس انگلش اسپیکنگ کورس“ بھی ہے جس کوپڑھنے اور اس کے جملوں کو لے کر مشق کرنے میں دلچسپی لی جائے تو اردو طلبہ انگریزی زبان پرجلد عبور حاصل کرسکتے ہیں اور اسپوکن انگلش کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔لہٰذا اس کتاب کی پی ڈی ایف مفت حاصل کرنے کے لئے کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر جناب محمد نعیم الدین چابکسوار سے ان کے واٹس ایپ نمبر9448350164 پر رابطہ کرکے”ریپیڈیکس انگلش اسپیکنگ کورس“کی پی ڈی ایف کاپی کے لئے کہاجاسکتاہے۔جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نے اردو اساتذہ سے گذارش کی ہے کہ وہ بھی اس کتاب کی پی ڈی ایف کو طلبہ تک پہنچانے میں تعاون فرمائیں۔ اسی طرح مختلف تعلیمی ادارے بھی مختلف اہم اہم کتابوں کے پی ڈی ایف اردوطلبہ تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہوں تو عین نوازش ہوگی۔علمی کتابوں کااردو طلبہ میں بھی چرچار ہے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ جن طلبہ کو کتاب کی ہارڈکاپی چاہیے انہیں کتاب بھی فراہم کی جاسکتی ہے لیکن اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!