سالیڈارٹی یوتھ موومنٹ بید رکے صدرمحمد زبیر احمد کے ہاتھوں ،محمدیوسف رحیم بیدری کے افسانچوں کے دوسرے مجموعہ ”چیں“ کی رسمِ اجراء

0
Post Ad

بیدر۔ (پریس نوٹ) کلیان کرناٹک جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی اطلاع کے بموجب اسوسی ایشن کی جانب سے شائع شدہ محمدیوسف رحیم بیدری نائب صدر ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کے افسانچوں کے دوسرے مجموعہ ”چیں“ کی رسمِ اجراء 6/اپریل یعنی رمضان کی 27/ویں شب کو مسجد ابراھیم، چیتہ خانہ، مین روڈ بیدر میں سالیڈارٹی یوتھ موومنٹ بید رکے صدرمحمد زبیر احمد کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ جس کے مہمان خصوصی جناب محمد معظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیدر اور مہمان اعزازی برادرمحمد احتشام الدین صدر SIOبیدر تھے۔ جناب محمد معظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے رسمِ اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتلایاکہ محمدیوسف رحیم بیدری کا شمار ادارہ ء ادبِ اسلامی کے قلمکاروں میں ہوتاہے۔ ان کی اب تک 26کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں۔ اس سے قبل ’ن‘ کے عنوان سے افسانچوں کاپہلا مجموعہ منظر عام پرآچکاہے۔ ”چیں“ ان کے افسانچوں کادوسرامجموعہ ہے۔ یہ وہ افسانچے ہیں جواخبارورسائل میں شائع ہوچکے ہیں، اور سوشیل میڈیا پربھی ہمیں پڑھنے کو ملتے ہیں۔ ان افسانچوں میں زندگی کی حقیقت اور اس کوگزارنے لائق افعال واعمال کاذکر ملتاہے۔ جناب محمد معظم امیرمقامی نے کہاکہ چوتھی طاق رات کو کتاب کی رسمِ اجراء کی گئی ہے۔ حقیقی اور واحد سرچشمہ ء ہدایت قرآن مجید سے اس ادبی کتاب کا ایک علمی اور روحانی تعلق بنتاہے اور بننابھی چاہیے کہ ایک مسلمان سارا علم قرآن مجید ہی سے حاصل کرتاہے۔ امیرمقامی محمد معظم نے ایس آئی اواورسالیڈارٹی یوتھ موومنٹ (SYM)کے طلبہ ونوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ یوسف رحیم بیدر ی کی اس کاوش کے پیش نظر اپناتعلق ادب سے بنائے رکھیں۔ چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنے کی کوشش کریں اور انھیں شائع بھی کرا ئیں۔ اس کے لئے سوشیل میڈیا کااستعمال بھی مناسب رہے گا۔ جناب عبدالجمیل کارکن SYMنے پروگرام کی کارروائی نہایت ہی خوبصورتی سے چلائی۔نوجوان داعی محمد سراج الحسن، افسانچہ نگار محمدیوسف رحیم بیدری، جناب محمد امجد حسین خازن کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے علاوہ سینکڑوں نوجوان، بچے اور بزرگ اس تقریب میں موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!