استقبالِ رمضان المبارک اور جماعتِ اسلامی ہند کی جدو جہد کے 75سال پر خصوصی اجتماع کا انعقاد

0
Post Ad

بسواکلیان (نامہ نگار) جماعت اسلامی ہند ملک کی باشعور تنظیموں میں سے ایک ہے۔ جس کا قیام 16 اپریل 1948 کو ہوا۔ ملت کے تحفظ و ترقی، اتحادملت، اصلاح معاشرہ، اسلامی معاشرہ, دعوت دین، عدل و انصاف کی جدوجہد تعلیمی ترقی ملک کے مختلف ریاستی زبانوں میں قرآن کے تراجم و اسلامی لٹریچر اور خدمت خلق جیسے محاذوں پر جماعت کی وسیع خدمات ہیں۔ اقامت دین کو نصب العین قرار دے کر قرآن و سنت کی روشنی میں پرامن جدوجہد کے طریقہ کار پر جماعت گامزن ہے اسلامی فکر کی اشاعت اور غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے ملک کی تمام زبانوں میں زبردست لٹریچر تیار کیا اور اخبارات و رسائل جاری کیے۔ امسال جماعت اسلامی ہند کے قیام کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں اس موقع پر جماعت کے بہتر تعارف کے لیے جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کے زیر اہتمام شہر کے بھوسگے گارڈن میں 19 مارچ 2023 اتوار کو ایک اہم کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس کو محترم مولانا شبیر احمد خان صاحب بنگلور سابق رکن مجلس شوری حلقہ کرناٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادران وطن میں دین اسلام کی دعوت ان کے معیار وفہم کے مطابق پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسوۂ رسول صلعم کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ تحریک اسلامی کی سرگرمیاں صرف دفتری ریکارڈ تک محفوظ نہ ہوں بلکہ اس کے اثرات سامعین اور ناظرین پر مرتب ہوتے ہوئے دکھائی دیں۔ یہی تحریک اسلامی کا اصل مشن اور حقیقی کاز ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر کے ایس نثار احمد مشہور کنڑا ادیب و شاعر کے حوالے سے تحریک اسلامی کے کنڑا لٹریچر کی ستائش کی۔علاوہ ازیں پروفیسر خالد مبشر الظفر ما نو حیدرآباد نے خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ماحول تحریک اسلامی کے لئے Comfort Zone ہے۔ جہاں دور اول کی سی مشکلات نہیں ہیں۔ آج سوشیل میڈیا کے زریعے تحریک اسلامی کے لٹریچر اور مشن کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دنیا کی معروف تحریکات کا حوالہ دے کر بتایا کہ یہ تحریک بین الاقوامی تحریک ہے۔ جس کا نصب العین اقامت دین ہے۔ قبل ازیں اجلاس کا آغاز مولانا اظہارالحق کی قرائت کلام پاک سے ہوا۔ محمد یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے افتتاحی کلمات کہتے ہوئے۔ مہمان و سامعین کا استقبال کیا۔ بعد ازاں محترمہ صبیحہ بیگم نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ فرزانہ نازنین ناظمہ شعبئہ خواتین نے استقبال ماہ رمضان پر اظہار خیال کیا۔ اس کے بعد محمد مجاہد پاشاہ قریشی, نے بسواکلیان میں جماعت اسلامی کے قیام اور جدوجہد کی تاریخ اور یہاں ہونے والی سرگرمیوں کو پیش کیا۔ نیز یہاں تحریک اسلامی کے ارتقاء میں اہم رول ادا کرنے والی شخصیات اور ان کی خدمات کا بھی ذکر کیا۔ بہن صائیقا بتول نے ترانہ پیش کیا, اجتماع کی نظامت کے فرائض ذوالفقار احمد چابکسوار نے انجام دئے۔ شکریہ کے کلمات نعیم الدین چابکسوار نے ادا کئے۔ اس سے قبل مولانا نجم الدین حسین عمری ناظم علاقہ گلبرگہ نے زاد راہ کے عنوان سے اجلاس کو مخاطب کیا۔ اس موقع پر سابق امیر مقامی جناب محمد غلام رسول صاحب, خواجہ احمد صاحب, کے علاوہ مخصوص اور شہر سے منتخب افراد ارکان, کارکنان, متفقین اور وابستگان جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان میں مرد و خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے۔بعد پروگرام تمام شرکاء کے لئے تناول طعام کا نظم کیا گیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!