آج تاریخ اور طبیعات میں بالترتیب 14.32اور 3.77فیصد طلبہ غیرحاضر

0
Post Ad

بیدر۔ 20/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) آج پیر 20/مارچ کو پی یوسی سال دوم کے دوپرچوں تاریخ اور طبیعات (Physics)کے بورڈ امتحانات ہوئے۔ ضلع بیدر میں تاریخ (History)کے منجملہ 8014 طلبہ کے 6866طلبہ نے امتحان لکھا۔ 1148طلبہ غیرحاضر رہے۔ جس کافیصد 14.32بنتا ہے۔ اسی طرح 11,232طلبہ میں سے10,808طلبہ نے طبیعات (Physics) کا امتحان دیا۔424طلبہ غیرحاضر رہے۔ جس کافیصد 3.77بنتاہے۔ ضلع بھر کے 32امتحانی مراکز میں سرکاری بوائز پی یوکالج بسواکلیان کے امتحانی مرکز میں سب سے زیادہ 94طلبہ غیرحاضر رہے۔ جنہوں نے تاریخ کاامتحان نہیں دِیا۔اورگروناناک پی یوکالج بیدرکے امتحانی مرکز میں سب سے کم طلبہ 4غیرحاضر رہے۔ اسی طرح طبیعات (Physics) کاپرچہ ایس سی گرکل پی یوسی کرڈیال مرکز پر سب سے زائد 39طلبہ نے نہیں دِیا۔ وویکانند پی یوکالج بسواکلیان کے مرکز پر تمام 99طلبہ نے پرچہ لکھاجب کہ سب سے کم غیرحاضرطلبہ شانتی وردھک پی یوکالج کمال نگر کے امتحانی مرکز پر رہے۔ وہاں 2طلبہ نے پرچہ نہیں لکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!