کرناٹک میں 10 دنوں کے لئے نائٹ کرفیو 28 دسمبر سے شروع کا اعلان

0
Post Ad

بنگلورو،27 ؍دسمبر (عوام ٹائمز نیوز) کرناٹک حکومت نے 28 دسمبر سے 10 دنوں کے لیے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ ریاستی وزیر صحت کے سدھاکر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ حکومت نے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان نئے سال کی تقریبات پر کچھ پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔سدھاکر نے کہا کہ 28 دسمبر سے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک 10 دن کے لیے ’’نائٹ کرفیو‘‘ نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی سربراہی میں وزراء، عہدیداروں اور کوویڈ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ نئے سال کے موقع پر تقریبات منعقد کرنے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔بومئی نے کہاکہ بیرونی احاطے خاص طور پر ڈی جے کا استعمال کرنے والی ان تقریباب پر پابندی رہے گی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔

وزیر نے کہا کہ صرف کھانے پینے کی جگہوں، ہوٹلوں، پبوں اور ریستوراں میں احاطے میں50 فیصد لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!