بیجاپور کے سلطان محمد عادل شاہ کا 410 واں یومِ پیدائش منایا گیا

0
Post Ad

وجئے پور:شعبہ تاریخ سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئیپور کے زیر اہتمام سلطان محمد عادل شاہ بیجاپور کی یومِ پیدائش منائی گئی اس موقع پر شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ محمد عادل شاہ کی پیدائش دسمبر 1613 میں نورس پور میں ہوئی جب محمد عادل شاہ تیرہ سال کی عمر میں تخت نشین ہوئے تو انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس وقت اقلیتوں کے حالات انتہائی ابتر تھے پھر بھی وہ ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنی حکومت کو مضبوط و مستحکم کرنے میں کامیاب ہوا. ان کے دور میں ادب، فن تعمیر، سیکولرازم، قومی یکجہتی، کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور اس کے علاوہ کئی منادر کو تعمیری کام میں تعاون کیا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ہر قوم کا نگہبان تھا. اس نے اپنے دور میں کئی عمارتیں تعمیر کی ہیں جس میں گول گنبد کو عالم سطح پر مقبولیت حاصل ہے. پرنسپل پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے اس جلسہ کی صدارت کی. اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر زہرہ تبسم قاضی، ڈاکٹر ایس ایچ ملگھان، ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی، ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری،ڈاکٹر ایس ایچ کاکھنڈکی، ڈاکٹر محمد سمیع الدین، ڈاکٹر ہاجرہ پروین، ڈاکٹر گریش لینڈی،پروفیسر حسن قادری،ڈاکٹر ایل آئی نداف، پروفیسر عبدالرزاق ارلی مٹی،پروفیسر گنگا دھر بھٹ، لیکچرر توصیف، لکچرر سعدیہ، لیکچرر وصفیہ مومن، کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!