ماہنامہ ”پیش رفت“ دہلی کے سابق ایڈیٹر ڈاکٹر شاہ رشادعثمانی کی بیدر آمد کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے استقبال

0
Post Ad

بیدر۔ 23/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کے ترجمان ماہنامہ ”پیش رفت“ دہلی کے سابق ایڈیٹر ڈاکٹر شاہ رشادعثمانی (بھٹکل) 22/مار چ کواپنے نجی کام سے بیدر پہنچے۔اورآج 23/مارچ کو اردو صحافیوں کی رجسٹرڈ تنظیم ’کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن‘ کے عہدیداران سے اسلامی لائبریری موقوعہ رٹکل پورہ بیدر میں ملاقات کی۔ اور بتایاکہ اردو صحافیوں کاتنظیم بناکر کام کرنا نہایت ضروری ہے۔ میں اس سے قبل 1988؁ء میں بیدر آیاتھا۔ میری صحافیوں سے یہی گزارش ہے کہ وہ اپناکام پوری ایمانداری سے انجام دیں۔اردوصحافت کی آج ضرورت ہے۔ اسوسی ایشن کے خازن جناب محمد امجد حسین نے ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کو شال اڑھائی جب کہ اسوسی ایشن کے سکریڑی جناب محمد عمران خان نے ان کی گلپوشی کی، اس طرح ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کابیدر میں کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن نے استقبال کیا۔ اس موقع پرمذکورہ دونوں ذمہ داران کے علاوہ جناب محمدیوسف رحیم بیدری (صدر)، مولانا مفتی محمد افسرعلی نعیمی ندوی (نائب خازن)، جناب سراج الحسن شادمان اور فوٹوگرافر محمدسلطان موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!